كتاب الأطعمة کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل 18. بَابُ: النَّفْخِ فِي الطَّعَامِ باب: کھانے میں پھونک مارنے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے پینے کی چیزوں میں نہ پھونک مارتے تھے، اور نہ ہی برتن کے اندر سانس لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الأشربة 20 (3728)، سنن الترمذی/الأشربة 15 (1888)، (تحفة الأشراف: 6149)، وقد أخرجہ: حم1/220، 309ھ 357)، سنن الدارمی/الأشربة 27 (2180) (ضعیف)» (سند میں شریک القاضی سئی الحفظ ہیں، جنہوں نے حدیث کو فعل رسول بنا دیا، جب کہ یہ قول رسول سے ثابت ہے کہ آپ نے ایسا کرنے سے منع فرمایا ہے، جب کہ مؤلف کے یہاں: (3429) نمبر پر آ رہا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف وقد صح من قوله صلى الله عليه وسلم
|