كتاب الأطعمة کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل 14. بَابُ: فَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى الطَّعَامِ باب: دیگر کھانوں پر ثرید کی فضیلت کا بیان۔
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردوں میں بہت سے لوگ کامل ہوئے لیکن عورتوں میں سوائے مریم بنت عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ کے کوئی کامل نہیں ہوئی، اور عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت دوسری عورتوں پر ایسے ہی ہے جیسے ثرید کی باقی تمام کھانوں پر“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الأنبیاء 32 (3411)، 46 (3433)، فضائل الصحابة 30 (4769)، الأطعمة 25 (5418)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 12 (2431)، سنن الترمذی/الأطعمة 31 (1834)، سنن النسائی/عشرة النساء 3 (3399)، (تحفة الأشراف: 9029)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/394، 409) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ثرید بلا دقت بن جاتا ہے، اور اس کے ساتھ جلدی ہضم ہونے والا، خوش ذائقہ، مقوی، اور بے حد نفع بخش ہے، ایسے ہی ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے مسلمانوں کو بہت فوائد حاصل ہوئے، اور سیکڑوں مسئلے معلوم ہوئے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں پر عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت ایسی ہی ہے جیسے ثرید کی باقی تمام کھانوں پر“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/فضائل الصحابة 30 (3770)، صحیح مسلم/فضائل الصحابة 13 (2446)، سنن الترمذی/المناقب 62 (3887)، (تحفة الأشراف: 970)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/156، 264)، سنن الدارمی/الأطعمة 29 (2113) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|