كتاب الأطعمة کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل 36. بَابُ: الْحَلْوَاءِ باب: حلوا (مٹھائی) کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حلوا (شیرینی) اور شہد پسند فرماتے تھے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الطلاق 8 (5267)، الأطعمة 32 (5431)، الأشربة 10 (5599)، 15 (5614)، الطب 4 (5682)، الحیل 12 (6972)، صحیح مسلم/الطلاق 3 (1474)، سنن ابی داود/الأشربة 11 (3715)، سنن الترمذی/الأطعمة 29 (1831)، (تحفة الأشراف: 16796)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/59)، سنن الدارمی/الأطعمة 34 (2119) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: فطری طور پر میٹھا انسان کو پسند ہے، اور شہد میٹھا بھی ہے اور اس کے ساتھ مفید بھی، قرآن مجید میں ہے: «فيه شفاء للناس» (سورة النحل: 69) شہد میں لوگوں کے لئے شفاء ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|