كتاب الأطعمة کتاب: کھانوں کے متعلق احکام و مسائل 31. بَابُ: الْكَبِدِ وَالطِّحَالِ باب: کلیجی اور تلی کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے لیے دو مردار اور دو خون حلال کر دئیے گئے ہیں: رہے دونوں مردار تو وہ مچھلی اور ٹڈی ہے، اور رہے دونوں خون: تو وہ جگر (کلیجی) اور تلی ہے“ ۱؎۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6738، ومصباح الزجاجة: 1141)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/97) (صحیح)» (سند میں عبدالرحمن بن زید بن اسلم ضعیف ہے، سلیمان بن بلال نے ان کی متابعت کی ہے لیکن عمر رضی اللہ عنہ پر موقوف کیا ہے، اور وہ حکما مرفوع ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1118)
وضاحت: ۱؎: یہ دونوں بھی خون ہیں گو جمے ہوئے سہی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
|