كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل 5. باب فِي لُبْسِ الشُّهْرَةِ باب: شہرت کے کپڑوں کے پہننے کا بیان۔
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ جس نے شہرت اور ناموری کا لباس پہنا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اسی طرح کا لباس پہنائے گا۔ شریک کی روایت میں ہے ابن عمر رضی اللہ عنہما اسے مرفوع کرتے ہیں یعنی اپنے قول کے بجائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول قرار دیتے ہیں نیز ابوعوانہ سے یہ اضافہ مروی ہے کہ ”پھر اس کپڑے میں آگ لگا دی جائے گی“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/اللباس 24 (3606)، (تحفة الأشراف: 7464)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/92، 139) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
مسدد کا بیان ہے کہ ابوعوانہ نے ہم سے بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن ذلت کا کپڑا پہنائے گا“۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ، (تحفة الأشراف: 7464) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انہیں میں سے ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 8593)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/50، 92) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
|