كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل 6.1. باب باب: قیمتی لباس پہننے کا بیان۔
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ شاہ ذی یزن ۱؎ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جوڑا ہدیہ میں بھیجا جسے اس نے (۳۳) اونٹ یا اونٹنیاں دے کر لیا تھا تو آپ نے اسے قبول فرمایا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 459)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/221)، سنن الدارمی/السیر 53 (2536) (ضعیف)»
وضاحت: ۱؎: ذی یزن حمیری بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ کا نام تھا۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
اسحاق بن عبداللہ بن حارث کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جوڑا بیس سے کچھ زائد اونٹنیاں دے کر خریدا پھر آپ نے اسے بادشاہ ذی یزن کو ہدیے میں بھیجا۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18434) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|