كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل 37. باب فِي الاِخْتِمَارِ باب: عورت سر پر اوڑھنی (دوپٹہ) کیسے اوڑھے؟
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور وہ اوڑھنی اوڑھے ہوئے تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس ایک ہی پیچ رکھو دو پیچ نہ کرو“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: «لية لا ليتين» کا مطلب یہ ہے کہ مرد کی طرح پگڑی نہ باندھو کہ اس کے ایک یا دو پیچ کو دہرا کرو۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 18223)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/293، 294، 296، 297، 307) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|