كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل 32. باب فِي قَوْلِهِ تَعَالَى { وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَى جُيُوبِهِنَّ } باب: آیت کریمہ: «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» کی تفسیر۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ ابتدائے اسلام میں ہجرت کرنے والی عورتوں پر رحم فرمائے جب اللہ تعالیٰ نے آیت کریمہ «وليضربن بخمرهن على جيوبهن» ”اور اپنے گریبانوں پر اپنی اوڑھنیاں ڈالے رہیں“ (سورۃ النور: ۳۱) نازل فرمائی تو انہوں نے اپنے پردوں کو پھاڑ کر اپنی اوڑھنیاں اور دوپٹے بنا ڈالے۔ ابن صالح نے «أكنف» کے بجائے «أكثف» کہا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، انظر رقم حدیث: (4100)، (تحفة الأشراف: 16567، 16577) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابن سرح کہتے ہیں میں نے اپنے ماموں کی کتاب میں «عقيل عن ابن شهاب» کے طریق سے اسی مفہوم کی روایت دیکھی ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، انظر حدیث رقم:(4100)، (تحفة الأشراف: 16567، 16577) (صحیح)»
|