كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل 3. باب مَا جَاءَ فِي الْقَمِيصِ باب: قمیص اور کرتے کا بیان۔
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کپڑوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ قمیص پسند تھی۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/اللباس 28 (1763)، (تحفة الأشراف: 18169)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/اللباس 8 (3575)، مسند احمد (306، 317، 318، 321) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو قمیص سے زیادہ کوئی اور کپڑا پسند نہ تھا۔
تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (تحفة الأشراف: 18169) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قمیص (کرتے) کی آستین پہنچوں تک تھی۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/اللباس 28 (1765)، (تحفة الأشراف: 15765) (ضعیف)» (سند میں شہر بن حوشب حافظہ کے کمزور راوی ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|