كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل 15. باب فِي الْبَيَاضِ باب: سفید کپڑوں کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ وہ تمہارے بہتر کپڑوں میں سے ہے اور اسی میں اپنے مردوں کو کفناؤ اور تمہارے سرموں میں بہترین سرمہ اثمد ہے کیونکہ وہ نگاہ کو تیز کرتا اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم (3878)، (تحفة الأشراف: 5534) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|