كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل 46. باب فِي الصَّلِيبِ فِي الثَّوْبِ باب: کپڑے میں صلیب کی صورت بنی ہو تو اس کے حکم کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر میں کسی ایسی چیز کو جس میں صلیب کی تصویر بنی ہوتی بغیر کاٹے یا توڑے نہیں چھوڑتے تھے۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/اللباس90 (5952)، (تحفة الأشراف: 17424)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/52، 237، 252) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|