كِتَاب اللِّبَاسِ کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل 38. باب فِي لُبْسِ الْقَبَاطِيِّ لِلنِّسَاءِ باب: عورتوں کے باریک کپڑا پہننے کا بیان۔
دحیہ بن خلیفہ کلبی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ سفید اور باریک مصری کپڑے لائے گئے تو ان میں سے آپ نے مجھے بھی ایک باریک کپڑا دیا، اور فرمایا: ”اس کو پھاڑ کر دو ٹکڑے کر لو ان میں ایک کا کرتہ بنا لو اور دوسرا ٹکڑا اپنی بیوی کو دے دو وہ اس کی اوڑھنی بنا لے“ پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بیوی سے کہو اس کے نیچے ایک اور کپڑا کر لے تاکہ اس کا بدن ظاہر نہ ہو“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3538) (ضعیف)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|