كِتَابُ الْإِجَارَةِ کتاب: اجارے کے احکام و مسائل 51. باب فِي الْعُمْرَى باب: عمر بھر کے لیے عطیہ دینا جائز ہے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمر بھر کے لے عطیہ دینا جائز ہے ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الھبة 32 (2626)، صحیح مسلم/الھبات 4 (1626)، سنن النسائی/العمری 4 (3785)، (تحفة الأشراف: 12212)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/347، 429، 468، 489، 3/319) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «عمرى» ہبہ ہی کی ایک قسم ہے اس میں ہبہ کرنے والا ہبہ کی جانے والی چیز کو جسے ہبہ کر رہا ہے اس کی زندگی بھر کے لئے ہبہ کر دیتا ہے۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
سمرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/الأحکام 15 (1349)، (تحفة الأشراف: 4593)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/8، 13، 22) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”زندگی بھر کے لیے دی ہوئی چیز کا وہی مالک ہے جس کو چیز دے دی گئی ہے“۔
تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الھبة 32 (2625)، صحیح مسلم/الھبات 4 (1625)، سنن الترمذی/الأحکام 15 (1350)، سنن النسائی/العمری 2 (3772)، سنن ابن ماجہ/الھبات 3 (2380)، (تحفة الأشراف: 3148)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/302، 304، 360، 393، 399) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے عمر بھر کے لیے کوئی چیز دی گئی تو وہ اس کی ہو گی اور اس کے مرنے کے بعد اس کے اولاد کی ہو گی ۱؎، اس کی اولاد میں سے جو اس کے وارث ہوں گے وہی اس چیز کے بھی وارث ہوں گے“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/ العمری (3771)، (تحفة الأشراف: 2395)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/302، 304، 360، 393، 399) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: امام مالک کے نزدیک موہوب لہ کے مرنے کے بعد موہوب واہب کے پاس واپس آ جائے گی اس لئے کہ اس نے منفعت کا اختیار دیا تھا نہ کہ اس چیز کا مالک بنا دیا تھا۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
اس سند سے بھی جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے لیث بن سعد نے زہری سے زہری نے ابوسلمہ سے اور ابوسلمہ نے جابر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: (3550)، (تحفة الأشراف: 3148) (صحیح)»
|