كِتَابُ الْإِجَارَةِ کتاب: اجارے کے احکام و مسائل 23. باب السَّلَفِ لاَ يُحَوَّلُ باب: بیع سلف کے ذریعہ خریدی گئی چیز بدلی نہ جائے۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی پہلے قیمت دے کر کوئی چیز خریدے تو وہ چیز کسی اور چیز سے نہ بدلے ۱؎“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/التجارات 60 (2283)، (تحفة الأشراف: 4204) (ضعیف)» (اس کے راوی عطیہ عوفی ضعیف ہیں)
وضاحت: ۱؎: مثلاً بیع سلم گیہوں لینے پر کی ہو اور لینے سے پہلے اس کے بدلہ میں چاول ٹھہرا لے تو یہ درست نہیں۔ قال الشيخ الألباني: ضعيف
|