كِتَابُ الْإِجَارَةِ کتاب: اجارے کے احکام و مسائل 28. باب فِي ثَمَنِ السِّنَّوْرِ باب: بلی کی قیمت لینا منع ہے۔
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے اور بلی کی قیمت (لینے) سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/البیوع 49 (1279)، (تحفة الأشراف: 2309)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/المساقاة 9 (1567)، سنن النسائی/الذبائح 16 (4300)، البیوع 90 (4672)، سنن ابن ماجہ/التجارات 9 (2161)، مسند احمد (3/339) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کی قیمت (لینے) سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «سنن الترمذی/البیوع 49 (1280)، سنن ابن ماجہ/الصید 20 (3250)، (تحفة الأشراف: 2894) ویأتی ہذا الحدیث فی الأطعمة (3807) (صحیح)» سند میں عمر بن زید ضعیف ہیں اس لئے ترمذی نے حدیث کو غریب یعنی ضعیف کہا ہے، لیکن البانی صاحب نے سنن ابی داود میں صحیح کہا ہے، اور سنن ابن ماجہ میں ضعیف (3250) جبکہ الإرواء (2487) میں اس کی تضعیف کی ہے واضح رہے کہ ابوداود میں احادیث البیوع کا حوالہ دیا ہے تو سند کے اعتبار سے اس میں ضعف ہے لیکن سابقہ حدیث کی وجہ سے یہ صحیح ہے
قال الشيخ الألباني: صحيح
|