كِتَابُ الْإِجَارَةِ کتاب: اجارے کے احکام و مسائل 14. باب فِي كَسْرِ الدَّرَاهِمِ باب: (بلاضرورت) درہم (چاندی کا سکہ) توڑنا (اور پگھلانا) منع ہے۔
عبداللہ (مزنی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے رائج سکے کو توڑنے سے منع فرمایا ہے مگر یہ کہ کسی کو ضرورت ہو۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/التجارات 52 (2263)، (تحفة الأشراف: 8973)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/419) (ضعیف)» (اس کے راوی محمد بن فضاء ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
|