كِتَابُ الْإِجَارَةِ کتاب: اجارے کے احکام و مسائل 29. باب فِي أَثْمَانِ الْكِلاَبِ باب: کتے کی قیمت لینا منع ہے۔
ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، زانیہ عورت کی کمائی اور کاہن کی کمائی سے منع فرمایا ہے ۱؎۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: (3428)، (تحفة الأشراف: 13407، 10010) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: کتے کی قیمت، زانیہ عورت کی کمائی اور کاہن کی کمائی سے متعلق ملاحظہ فرمائیں حدیث نمبر (۳۴۲۸) کے حواشی۔ قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت سے منع فرمایا ہے، اور اگر کوئی کتے کی قیمت مانگنے آئے، تو اس کی مٹھی میں مٹی بھر دو۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 6332)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/235، 278، 289، 350، 356) (صحیح الإسناد)»
قال الشيخ الألباني: صحيح الإسناد
ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت سے منع فرمایا ہے۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 11812)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/البیوع 113 (2237) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کتے کی قیمت حلال نہیں ہے، نہ کاہن کی کمائی حلال ہے اور نہ فاحشہ کی کمائی“۔
تخریج الحدیث: «سنن النسائی/الصید والذبائح 15 (4298)، (تحفة الأشراف: 14260) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|