كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل |
صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل 1841. (100) بَابُ الْبَيَانِ أَنَّ رَفْعَ الصَّوْتِ بِالْإِهْلَالِ مِنْ شِعَارِ الْحَجِّ، اس بات کا بیان کہ بلند آواز سے تلبیہ پکارنا حج کے شعار میں سے ہے۔
تلبیہ کہنے والے شخص کو بلند آواز سے تلبیہ پکارنے کا حُکم بھی اسی لئے دیا گیا ہے کیونکہ یہ حج کا شعار ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حضرت جبرائیل عليه السلام تشریف لائے تو فرمایا کہ ”ط اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، اپنے ساتھیوں کو حُکم دیں کہ وہ با آواز بلند تلبیہ پکاریں کیونکہ یہ شعار حج ہے۔“
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس حضرت جبرائیل عليه السلام آئے توانہوں نے کہا کہ ”تلبیہ کو شعار بنائیں کیونکہ تلبیہ حج کا شعار ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ الفاظ ”تلبیہ حج کا شعار ہے“ یہ اسی قسم سے تعلق رکھتا ہے جس کے بارے میں میں بیان کرچکا ہوں کہ عرب لوگ یہ کہتے ہیں کہ ”یہ افضل ترین عمل ہے“ اور ان کی مراد یہ ہوتی ہے کہ یہ عمل افضل ترین اعمال میں سے ایک ہے۔ کبھی عرب کہتے ہیں کہ ”بہترین عمل اس طرح ہے“ اور ان کی مراد یہ ہوتی ہے کہ یہ عمل بہترین اعمال میں سے ایک بہتر عمل ہے۔ اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ”تلبیہ شعار حج ہے“ سے آپ کی مراد یہ ہے کہ تلبیہ شعار حج میں سے ایک شعار ہے۔
تخریج الحدیث: تقدم۔۔۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حضرت جبرائیل عليه السلام نے مجھے بلند آواز سے تلبیہ پکارنے کا حُکم دیا کیونکہ یہ حج کے شعار میں سے ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے اس حدیث کے طرق کتاب الکبیر میں بیان کر دیے ہیں۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.