كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل |
صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل 1851. (110) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ أَكْلِ الْمُحْرِمِ بَيْضَ الصَّيْدِ، إِذَا أَخَذَ الْبَيْضَةَ مِنْ أَجْلِ الْمُحْرِمِ جب محرم کے لئے شکاری جانور کے انڈے حاصل کیے گئے ہوں تو محرم کے لئے وہ انڈہ کھانا منع ہے
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا، اے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شتر مرغ کے انڈے ہدیہ کیے گئے تھے جب کہ آپ حالت احرام میں تھے تو آپ نے وہ انڈے واپس کر دیے تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں، مجھے یہ بات معلوم ہے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ جب تم حالت احرام میں ہو تو تمہارے لئے شکار کا گوشت کھانا حلال ہے جبکہ تم نے اسے خود شکار نہ کیا ہو یا وہ تمہارے لئے ہی شکار نہ کیا گیا ہو۔ اس میں اس بات کی دلالت ہے کہ شکاری جانور کا انڈہ کھانا محرم کے لئے جائز ہے جب کہ وہ محرم کے لئے ہی حاصل نہ کیے گئے ہوں۔ کیونکہ شکاری جانور کے انڈے کا حُکم اس کے گوشت سے زیادہ سخت نہیں ہے۔
تخریج الحدیث: اسناده حسن
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.