كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل |
صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل 1745. (4) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ رَفْعَ الْبَيْتِ يَكُونُ بَعْدَ خُرُوجِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ بَعْدَ مُدَّةٍ، لَا قَبْلَ خُرُوجِهِمَا؛ اس بات کی دلیل کا بیان کہ بیت اللہ کا اُٹھایا جانا یاجوج ماجوج کے نکلنے کے ایک عرصے بعد ہوگا۔
ان کے نکلنے سے پہلے نہ ہوگا کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا ہے کہ یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی بیت اللہ کا حج اور عمرہ کیا جائے گا
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یاجوج ماجوج کے نکلنے کے بعد بھی اس بیت اللہ کا حج وعمرہ ضرور کیا جائیگا۔“ ابوقدامہ کی روایت میں ہے کہ یاجوج ماجوج کے بعد حج وعمرہ ہوتا رہیگا۔ اور جناب ابوموسیٰ کی روایت میں ہے کہ اس گھر کا حج ضرور کیا جائیگا۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.