كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل |
صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل 1846. (105) بَابُ ذِكْرِ الدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ الْمُحْرِمَ إِذَا أَشَارَ لِلْحَلَالِ الصَّيْدَ فَاصْطَادَهُ الْحَلَالُ، لَمْ يُجَزْ أَكْلُهُ لِلْمُحْرِمِ اس بات کی دلیل کا بیان کہ جب محرم شخص غیر محرم کا شکار کے جانور کی طرف اشارہ کرکے متوجہ کرے اور غیر محرم اسے شکار کرلے تو محرم کے لئے اس شکار کو کھانا حلال نہیں
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اُنہوں نے ایک جنگلی گدھا شکار کیا جب کہ وہ ایسے لوگوں کے ہمراہ تھے جو حالت احرام میں تھے تو اُنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں اطلاع دی تو آپ نے فرمایا: ”کیا تم نے شکار کیا تھا، یا تم نے شکار کرنے میں مدد کی تھی یا تم نے اس کی طرف اشارہ کیا تھا؟“ صحابہ نے عرض کیا کہ جی نہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اس کا گوشت کھا لو۔“
تخریج الحدیث: انظر الحديث السابق
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.