كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل |
صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل 1798. (57) بَابُ دُعَاءِ الْمُسَافِرِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ صبح کے وقت مسافر کی دعا کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر میں ہوتے تو جب سحر طلوع ہوتی تو آپ یہ دعا مانگتے: «سَمِـعَ سـامِعٌ بِحَمْـدِ اللهِ وَحُسْـنِ بَلائِـهِ عَلَيْـنا، رَبَّنـا صـاحِبْـنا وَأَفْـضِل عَلَيْـنا سِتْراً باللهِ مِنَ النّـار» ”سننے والے نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء، اس کی نعمت کا شکریہ اور ہم پر اس کے فضل و کرم کا اعتراف سن لیا۔ اے ہمارے رب (ہمارے سفر میں) ہمارا ساتھی بن جا۔ اور ہم پر اپنا فضل و کرم فرما میں جہنّم کی آگ سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔“ آپ یہ دعائیہ کلمات بلند آواز سے تین بار پڑھتے۔ جناب ابوحازم کی روایت میں ہے کہ اور اس کی کرم فرمائی کا اعتراف“ آپ یہ کلمات تین بار پڑھتے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عامر راوی ہماری اس کتاب کی شرط پر پورا نہیں اُترتا لیکن چونکہ میں نے یہ روایت سلیمان بن بلال اور سہیل بن ابی صالح سے بھی بیان کی ہے (جو شرط پر پورے اترتے ہیں) اس لئے عبداللہ بن عامر کی روایت بھی ان کی روایت کے ساتھ درج کردی۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.