كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل |
صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل 1812. (71) بَابُ ذِكْرِ مِيقَاتِ أَهْلِ الْعِرَاقِ إِنَّ ثَبَتُ الْخَبَرُ مُسْنَدًا اہل عراق کے میقات کا بیان، اگرچہ یہ حدیث صحیح مسند ثابت ہو
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہلِ مدینہ کے لئے ذوالحلیفہ اہلِ شام کے لئے جحفہ اہلِ نجد کے لئے قرن اور اہلِ یمن کے لئے یلملم کو میقات قرار دیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ ان لوگوں کے لئے اور ان کے پرے (یعنی دوسری طرف) کے علاقوں سے آنے والوں کے لئے ہیں۔ جو شخص حج یا عمرہ کا ارادہ کرتا ہے (یہ حُکم اُس کے لئے ہے) لیکن جو اس سے پہلے رہتا ہے (یعنی مکّہ کی طرف رہتا ہے) وہ اپنے گھر سے ہی احرام باندھے گا تو یہ حُکم شروع ہوگا، یہاں تک کہ اہلِ مکّہ تک پہنچے گا (یعنی اہلِ مکّہ، مکّہ سے احرام باندھیں گے)۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
ابو زبیر بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو کہتے ہوئے سنا جن سے میقات کے بارے میں دریافت کیا گیا تھا۔ راوی کہتے ہیں میرا خیال ہے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان بیان کیا ہے کہ اہلِ مدینہ کا میقات ذوالحلیفہ ہے اور دوسرے راستے سے جحفہ ہے۔ اہلِ عراق کا میقات ذات عرق ہے۔ اہلِ نجد کا قرن ہے اور اہلِ یمن کا یلملم ہے۔
امام صاحب رحمه الله بھی فرماتے ہیں کہ ذات عرق کے بارے میں یہ حُکم ہے کہ یہ اہلِ عراق کا میقات ہے اس کے بارے میں ابن جریج کی بیان کردہ روایت کے علاوہ بھی روایات ہیں۔ لیکن ان میں سے کوئی ایک روایت بھی محدثین کے نزدیک مستند طور پر منقول نہیں ہے۔ میں نے یہ تمام تر روایات کتاب الکبیر میں بیان کردی ہیں۔ تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.