كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل |
صحيح ابن خزيمه
كِتَابُ: الْمَنَاسِكِ حج کے احکام و مسائل 1758. (17) بَابُ الزَّجْرِ عَنْ سَفَرِ الْمَرْأَةِ يَوْمًا وَلَيْلَةً إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ عورت کے لئے بغیر محرم ایک دن رات سفر کرنا منع ہے
تخریج الحدیث:
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لئے حلال نہیں کہ وہ ایک دن اور ایک رات کا سفر بغیر محرم کے طے کرے۔ ابوبکر کہتے ہیں کہ میرے علم میں یہ بات نہیں ہے کہ اصحاب مالک میں سے بشر بن عمر کے علاوہ کسی اور نے یہ حدیث بروایت ”عن سعيد بن ابي سعيد عن ابيه“ بیان کی ہو۔ یہ حدیث موَطا میں ”عن سعيد عب ابي هريرة“ سے مذکور ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
امام صاحب نے مذکورہ بالا روایت اپنے استاد یونس بن عبدالاعلی کی سند سے بیان کی ہے۔
تخریج الحدیث:
|
https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.