كِتَابُ: الصَّلَاةِ نماز کے احکام و مسائل 253. (20) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي تَأْخِيرِ صَلَاةِ الْعَصْرِ مِنْ غَيْرِ ضَرُورَةٍ. بلا ضرورت نماز عصر کو موخر کرنے پر سخت وعید کا بیان
حضرت سالم اپنے والد محترم سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”جس شخص کی نماز عصر فوت ہو گئی گویا اُس کے اہل و عیال اور مال ہلاک ہو گئے۔“ مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی تفسیر یہ ہے کہ وہ وقت نکل جانے پر نماز پڑھتا ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|