كِتَابُ: الصَّلَاةِ نماز کے احکام و مسائل 254. (21) بَابُ الْأَمْرِ بِتَبْكِيرِ صَلَاةِ الْعَصْرِ فِي يَوْمِ الْغَيْمِ، وَالتَّغْلِيظِ فِي تَرْكِ صَلَاةِ الْعَصْرِ. بادل والے دن نماز عصر جلدی پڑھنے کا حکم ہے، اور نماز عصر کو ترک کرنے پر سخت وعید کا بیان
حضرت ابوملیح ہذلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک ابر آلود دن میں جہاد میں تھے تو اُنہوں نے فرمایا کہ نماز (عصر) کو جلدی ادا کرلو، کیونکہ رسول رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز عصر ترک کی اُس کے عمل ضائع کردئیے جاتے ہیں۔“ اما م صاحب حسین بن حریت کی سند مذکورہ بالا کی طرح روایت بیان کرتے ہیں کہ اس میں ان الفاظ کا فرق ہے۔ «فقد حبظ عمله» ”تو اس کے عمل رائیگاں گئے۔“
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
|