كِتَابُ: الصَّلَاةِ نماز کے احکام و مسائل 255. (22) بَابُ اسْتِحْبَابِ تَعْجِيلِ صَلَاةِ الْمَغْرِبِ. مغرب کی نماز جلدی پڑھنا مستحب ہے
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازمغرب پڑھتے تھے پھرہم بنوسلمہ (کے محلّے) میں آتے توہم تیرگرنے کی جگہوں کو دیکھ لیتے تھے۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نمازِ مغرب پڑھتے تھے پھر وہ (اپنے گھر وں کو) لو ٹتے تو اُن میں سے کوئی ثخص اپنے تیر کے گرنے کی جگہوں کو دکیھ لیتا تھا۔
تخریج الحدیث: اسناده صحيح
|