كِتَابُ: الصَّلَاةِ نماز کے احکام و مسائل 261. (28) بَابُ كَرَاهَةِ تَسْمِيَةِ صَلَاةِ الْعِشَاءِ عَتَمَةً. عشاء کو عتمہ کا نام دینا مکروہ ہے
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اعرابی تمہاری نماز کے نام کے بارے میں تم پر ہرگزغالب نہ آجائیں، بیشک وہ اُونٹوں پر (دودھ دوہنے کی وجہ سے) دیرکیا کرتے تھے (اس لیے عشاء کوعتمہ کہتے تھے) بیشک وہ نماز عشاء ہے۔
تخریج الحدیث: صحيح مسلم
|