كتاب الصيد والذبائح كتاب الصيد والذبائح نومولود کے بالوں کا بیان
محمد بن علی بن حسین ؒ، علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حسن رضی اللہ عنہ کی طرف سے ایک بکری ذبح کی، اور فرمایا: ”فاطمہ! اس کا سر مونڈ اور اس کے بالوں کے برابر چاندی صدقہ کر۔ “ چنانچہ ہم نے ان بالوں کا وزن لیا تو ان کا وزن ایک درہم یا درہم سے کم تھا۔ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، اس کی سند متصل نہیں، کیونکہ محمد بن علی بن حسین کی علی بن ابی طالب سے ملاقات ثابت نہیں۔ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه الترمذي (519) ٭ محمد بن إسحاق بن يسار عنعن و السند منقطع. محمد بن علي بن الحسين لم يدرک عليًا رضي الله عنه و للحديث شاھد ضعيف عند البيھقي (304/9)» |