كتاب الصيد والذبائح كتاب الصيد والذبائح نو مسلموں کے ذبیحہ کا بیان
عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، اللہ کے رسول! یہاں کچھ ایسے لوگ ہیں جو نئے نئے مسلمان ہوئے ہیں، وہ ہمارے پاس گوشت لاتے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ آیا وہ اس پر اللہ کا نام لیتے ہیں یا نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اللہ کا نام لو اور کھاؤ۔ “ رواہ البخاری۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«رواه البخاري (2057)» |