كتاب الصيد والذبائح كتاب الصيد والذبائح بدلہ لینے کے ڈر سے سانپ کو نہ مارنے کی ممانعت
عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، عکرمہ نے کہا: میں جانتا ہوں کہ انہوں نے اسے مرفوع بیان کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سانپوں کو مارنے کا حکم فرمایا کرتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے سانپ کے انتقام کے خوف سے انہیں چھوڑ دیا تو وہ ہم میں سے نہیں۔ “ سندہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«سنده ضعيف، رواه البغوي في شرح السنة (195/12 ح 3265) [و عبد الرزاق (19617) و أبو داود (5250)] ٭ موسي بن مسلم الطحان شک في وصل الحديث فالحديث معلول.» |