كتاب الصيد والذبائح كتاب الصيد والذبائح کسی غیر مسلم کا مال ناحق کھانا حرام ہے
خالد بن ولید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے غزوہ خیبر میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شرکت کی، یہود (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں) آئے اور انہوں نے شکایت کی کہ لوگوں نے ان کے پھل دار درختوں سے پھل اتارنے میں بہت جلدی کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو! ذمیوں سے ناحق مال لینا حلال نہیں۔ “ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3806) و انظر الحديث السابق (4130) لعلته.» |