كتاب الصيد والذبائح كتاب الصيد والذبائح جلّالہ کا گوشت کھانا منع ہے
ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گندگی کھانے والے جانور کے کھانے اور اس کے دودھ (پینے) سے منع فرمایا ہے۔ ترمذی۔ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلاظت کھانے والے جانور کی سواری سے منع فرمایا ہے۔ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔
تحقيق و تخريج الحدیث: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله:
«حسن، رواه الترمذي (1824 وقال: حسن غريب) و أبو داود (3785 وسنده ضعيف، 3787، 3719، الرواية الثانية)» |