كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان اللہ تعالیٰ سے خیر اور پناہ مانگنے کی دعا کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے پھر ایسی دعا کی جیسی دعا لوگوں نے پہلے نہیں سنی تھی، اور ایسی پناہ اللہ تعالیٰ سے مانگی جیسی لوگوں نے پہلے کبھی نہیں سنی، تو بعض لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر ہم ایسی دعا کریں اور اس طرح استعاذہ بھی کریں تو وہ کیسے ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم یوں کہو: «اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ بِمَا سَأَلَكَ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ وَنَسْتَعِيْذُ مِمَّا اسْتَعَاذَ مِنْهُ مُحَمَّدٌ عَبْدُكَ وَرَسُوْلُكَ.» ”اے اللہ! میں تجھ سے وہ چیز مانگتا ہوں جو تجھ سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے مانگی جو تیرے بندے اور رسول ہیں، اور اے اللہ! میں تجھ سے اس چیز سے پناہ چاہتا ہوں جس سے تیرے بندے اور رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے پناہ مانگی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7386، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1192، وله شاهد من حديث أبى أمامة الباهلي أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3521، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7791
قال الهيثمي: وفيه محمد بن عبد الرحمن بن المحبر وهو متروك، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 179)» حكم: إسناده ضعيف
|