كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان غصّے کی حالت میں پڑھنے والے وظیفہ کا بیان
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس وقت تم میں سے کوئی شخص غصے میں آجائے تو «أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيْمِ» کہے تو اس کا غصہ چلا جائے گا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7022، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1021
قال الهيثمي: رواه الطبراني في الصغير والأوسط، ورجاله ثقات وفي بعضهم خلاف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 70)» حكم: إسناده ضعيف
|