كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان نعمتوں کے حصول پر ما شاء اللہ لا قوۃ الا باللہ کہنے کی فضیلت کا بیان
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص پر بھی اللہ تعالیٰ مال، اہل یا اولاد کی کوئی نعمت فرمائے تو وہ «مَا شَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» کہے تو اللہ تعالیٰ اس پر موت کے علاوہ کوئی ناگہانی آفت نہیں بھیجتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: «﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ﴾» (الکھف: 39)۔
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 7339، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4261، 5995، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 588، قال الهيثمي: وفيه عبد الملك بن زرارة وهو ضعيف مجمع الزوائد ومنبع الفوائد:(140/10)»
حكم: إسناده ضعيف
|