كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان قبولِ اسلام حالتِ کفر کے تمام گناہوں کا کفارہ ہونے کا بیان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے کہا: میں نے کوئی بھی گناہ چھوٹا ہو یا بڑا نہیں چھوڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اللہ کے بغیر کسی کے معبود نہ ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے کی شہادت دیتا ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ چیز ان سب پر غالب آجاتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7077، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1025، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3433، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 6887
قال الهيثمي: ورجاله موثقون، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 83)» حكم: إسناده صحيح
|