كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان اللہ تعالیٰ سے ہدایت و پناہ طلب کرنے کی دعا کا بیان
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عمران!“ میں نے کہا: جی میں حاضر ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہو «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْتَهْدِيْكَ لأَرْشَدِ أُمُوْرِيْ، وَ أَسْتَجِيْرُكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ.» ”اے اللہ! میں تجھ سے اپنے کاموں کی طرف ہدایت چاہتا ہوں اور اپنی جان کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 223، 439، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7875، والطبراني فى «الصغير» برقم: 682، 1142، وله شواهد من حديث أحد الصحابة، فأما حديث أحد الصحابة، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16527، 18188، قال شعيب الارناؤط: إسناده صحيح، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 901، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8369، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30007»
حكم: إسناده صحيح
|