كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان مؤمن کی تین اہم خصلتوں کا بیان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین خصلتیں جس میں نہ ہوں تو وہ مجھ سے نہیں ہو سکتا، اور نہ ہی اللہ سے اس کو کوئی تعلق ہے۔“ عرض کیا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(1) ایسی حوصلہ مندی جس سے جاہل کی جہالت کا جواب دیا جائے، (2) خوش خلقی جس کے ساتھ وہ لوگوں میں زندگی گزار رہا ہے، (3) پرہیزگاری جو اللہ کی نافرمانیوں سے روک دے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4848، والطبراني فى «الصغير» برقم: 706
قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 24)» حكم: إسناده ضعيف
|