كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان دنیا وآخرت کی بھلائی کے لیے ایک جامع دعا کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعا کیا کرتے تھے: ” «اَللّٰهُمَّ أَصْلِحْ لِيْ دِيْنِيَ الَّذِيْ جَعَلْتَهُ عِصْمَةَ أَمْرِيْ وَأَصْلِحْ لِيْ دُنْيَايَ الَّتِيْ جَعَلْتَ فِيْهَا مَعَاشِيْ وَأَصْلِحْ لِيْ آخِرَتِي الَّتِيْ جَعَلْتَ إِلَيْهَا مَعَادِيْ وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِيْ فِيْ كُلِّ خَيْرٍ وَالْمَوْتَ رَاحَةً لِيْ مِنْ كُلِّ شَرٍّ.» ”یا اللہ! میرے دین کو سنوار دے جو میری آخرت کے کام کا حافظ اور نگہبان ہے اور سنوار دے میری دنیا کو جس میں میری روزی اور زندگی ہے اور سنوار دے میری آخرت کو جس میں میری بازگشت ہے اور کر دے زندگی کو میرے واسطے ہر بہتری میں زیادتی کا سبب اور کر دے موت کو میرے واسطے ہر ایک برائی سے راحت کا سبب۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2720، والبزار فى «مسنده» برقم: 9019، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7261، والطبراني فى «الصغير» برقم: 901
[وله شاهد من حديث الزبير بن العوام، أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 986» حكم: صحيح
|