كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعا مانگنے کا بیان
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا، وہ کسی مصیبت میں مبتلا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید تو نے اپنے رب سے دعا کی ہو کہ وہ تجھ پر جلد مصیبت بھیج دے؟“ اس نے کہا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اپنے رب سے عافیت کیوں نہیں مانگی؟ تو نے یہ کہنا تھا: «﴿رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾» ”اے ہمارے رب! ہمیں دنیا و آخرت میں بھلائی عنائت فرما اور آگ کے عذاب سے ہمیں محفوظ فرما۔“
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6118، والطبراني فى «الصغير» برقم: 860، وله شاهد من حديث أنس بن مالك، أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2688، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3487، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12231، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 936، 941، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 29952، والبزار فى «مسنده» برقم: 6679
قال الهيثمي: فيه محمد بن زكريا الغلابي ضعفه الدارقطني وذكره ابن حبان في الثقات وقال يعتبر به إذا روى عن ثقة، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 290)» حكم: صحيح
|