كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان اللہ تعالیٰ کو یاد کرتے رہنے کی فضیلت و عظمت کا بیان
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اس حدیث کو مرفوعاً بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی آدمی اللہ کی یاد سے بڑھ کر اللہ کے عذاب سے نجات دینے والا کوئی عمل نہیں کر سکتا۔“ کہا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں؟ فرمایا: ”ہاں! اللہ کی راہ میں جہاد بھی، مگر یہ کہ تو تلوار سے اتنا مارے کے وہ ٹوٹ جائے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2296، والطبراني فى «الصغير» برقم: 209
قال الهيثمي: رواه الطبراني في الصغير والأوسط ورجالهما رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 74)» حكم: إسناده صحيح
|