كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ اذکار کا بیان سوتے وقت پڑھنے کی دعا کا بیان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت یہ دعا پڑھتے تھے: «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِوَجْهِكَ الْكَرِيْمِ وَكَلِمَاتِكَ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِدٌ بِنَاصِيَتِهِ، اَللّٰهُمَّ أَنْتَ تَكْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ، اَللّٰهُمَّ لَا يُهْزَمُ جُنْدُكَ وَلَا يَخْلُفُ وَعْدُكَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ، سُبْحَانَكَ وَبِحَمْدِكَ.» ”اے اللہ! میں تیری بزرگ ذات اور تیرے مکمل کلموں کے ذریعہ اس شر سے پناہ مانگتا ہوں جو تیرے قبضے میں ہے، اے اللہ تو ہی قرض اتارتا، اور گناہوں کو معاف فرماتا ہے، اے اللہ! تیرے لشکر کو شکست نہیں دی جا سکتی، تیرا وعدہ ٹل نہیں سکتا، مالدار کی مالداری تیرے سامنے کام نہ آئے گی، پاک ہے تیری ذات، میں تیری حمد و ثنا بیان کرتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 5052، قال الشيخ الألباني: ضعيف، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7685، 10535،، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6779، والطبراني فى «الصغير» برقم: 998، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 700، 701
قال ابن أبي حاتم الرازي: هذا حديث خطأ، علل الحديث: (5 / 374)» حكم: إسناده ضعيف
|