مسند اسحاق بن راهويه کل احادیث 981 :حدیث نمبر
مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصلوٰة
نماز کے احکام و مسائل
فجر کی سنتیں جماعت کے بعد پڑھنا
حدیث نمبر: 197
Save to word اعراب
اخبرنا وکیع، نا صالح بن رستم۔ وهو ابو عامر الخزاز۔ عن ابن ابی ملیکة عن ابن عباس قال: اقیمت الصلاة، ولم اکن صلیت رکعتین قبل الغداة، فقمت اصلیهما، فمربی وقال: اتصلی الصبح اربعا، قیل لصالح: من قال؟ قال: النبی صلی اللٰه علیه وسلم.اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا صَالِحُ بْنُ رُسْتُم۔ وَهُوَ اَبُوْ عَامِرِ الْخَزَّازُ۔ عَنِ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اُقِیْمَتِ الصَّلَاةُ، وَلَمْ اَکُنْ صَلَّیْتُ رَکَعَتَیْنِ قَبْلَ الْغَدَاةِ، فَقُمْتُ اُصَلِّیْهِمَا، فَمَرَّبِی وَقَالَ: اَتُصَلِّی الصُّبْحَ اَرْبَعًا، قِیْلَ لِصَالِحٍ: مَنْ قَالَ؟ قَالَ: النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: نماز کے لیے اقامت ہو گئی لیکن میں نے نماز فجر سے پہلے والی دو رکعتیں (سنتیں) نہیں پڑھی تھیں (سلام پھرنے کے بعد)، پس میں کھڑا ہوا اور انہیں پڑھنے لگا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو فرمایا: کیا تم فجر کی نماز چار رکعتیں پڑھو گے؟ صالح (راوی) سے کہا گیا: یہ کس نے کہا تھا؟ انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے۔

تخریج الحدیث: «مسند احمد: 354/1. قال شعيب الارناوط: اسناده حسن.»
حدیث نمبر: 198
Save to word اعراب
اخبرنا الثقفی، نا ایوب عن ابن ابی ملیکة، ان النبی صلی اللٰه علیه وسلم قال: لرجل، فذکر مثله.اَخْبَرَنَا الثَّقَفِیُّ، نَا اَیُّوْبُ عَنِ ابْنِ اَبِیْ مُلَیْکَةَ، اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لِرَجُلٍ، فَذَکَرَ مِثْلَهٗ.
ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: پس راوی نے حدیث سابق کے مثل ذکر کیا۔

تخریج الحدیث: «السابق»

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.