كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل اللہ کی رضا کی خاطر اذان دینے کی فضیلت
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی رضا کی خاطر ثواب کی نیت سے سات سال اذان دیتا ہے، اس کے لیے جہنم سے براءت لکھ دی جاتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنن ترمذي، ابواب الصلاة، باب ماجاء فى فضل الاذان، رقم: 206. سنن ابن ماجه، كتاب الاذان، ولسنة فيها باب فضل الاذان الخ، رقم: 767. قال الشيخ الالباني: ضعيف. مستدرك حاكم: 25/1. سنن كبري بيهقي: 433/1.»
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اللہ کی رضا کی خاطر ثواب کی نیت سے اذان دینے کی قوت پانا مجھے جہاد، حج اور عمرے سے زیادہ محبوب ہے۔
|