كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل تین اوقات جن میں نماز پڑھنا منع ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے غروب آفتاب سے پہلے عصر کی ایک رکعت پا لی تو اس نے اس (عصر کی نماز) کو پا لیا اور جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے پہلے نماز فجر کی ایک رکعت پا لی اور ایک رکعت سورج طلوع ہونے کے بعد پا لی تو اس نے اس (فجر کی نماز) کو پا لیا۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب مواقيت الصلاة، باب من ادرك من الفجر ركعة، رقم: 579. مسلم، كتاب المساجد، باب من ادرك من الصلاة الخ، رقم: 608. سنن ابوداود، رقم: 412. سنن ترمذي، رقم: 186. سنن نسائي، رقم: 514. سنن ابن ماجه، رقم: 700، 699. مسند احمد: 254/2. صحيح ابن حبان، رقم: 1484.»
|