كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل قرآن سات قراءتوں پر نازل ہوا
سیدہ ام ایوب رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن سات قرأتوں پر نازل ہوا ہے وہ سب شافی (اطمینان بخش) کافی (کفایت کرنے والی) ہیں۔“
تخریج الحدیث: «بخاري، مسلم، كتاب صلاة المسافرين، باب بيان القرآن على سبعة احراف الخ، رقم: 819. سنن ابوداود، رقم: 1475. سنن ترمذي، رقم: 2943. سنن نسائي، رقم: 940.»
|