كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل دو سجدوں کے درمیان قدموں پر سرین رکھ کر بیٹھنا
طاؤس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، ہم نے (سجدوں کے درمیان) قدموں پر سرین رکھ کر بیٹھنے کے متعلق سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: تو انہوں نے فرمایا: وہ سنت ہے، ہم نے کہا: جب آدمی اس طرح کرتا (بیٹھتا) ہے تو کیا آپ اسے اچھا سمجھتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں، وہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب المساجد، باب جواب الاقعاء على القدمين، رقم: 536. سنن ابوداود، رقم: 845. سنن ترمذي، رقم: 283.»
|