كتاب الصلوٰة نماز کے احکام و مسائل امام کی غلطی پر اسے متنبہ کرنے کا بیان
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز میں (امام کو بھول جانے، غلطی کرنے پر متنبہ کرنے کے لیے) مردوں کے لیے سبحان اللہ کہنا اور عورتوں کے لیے تالی بجانا ہے، اور جو شخص اپنی نماز میں کوئی ایسا اشارہ کرے جو سمجھا جائے تو وہ اس کے لیے نماز دہرائے۔“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی آخری حدیث ہے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصلاة، باب التصفيق للنساء، رقم: 1203. مسلم، كتاب الصلاة، باب تسبيح الرجل وتصفيق المراة الخ، رقم: 422. سنن ابوداود، رقم: 939. سنن نسائي، رقم: 1207. سنن ابن ماجه، رقم: 1034. مسند احمد: 241/2. صحيح ابن حبان، رقم: 2262. صحيح ابن خزيمه، رقم: 894.»
|