كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: حج کے احکام و مناسک 28. باب مَا جَاءَ فِي الضَّبُعِ يُصِيبُهَا الْمُحْرِمُ 28. باب: محرم کے لکڑبگھا کو شکار کرنے کا بیان۔ |
سنن ترمذي
كتاب الحج عن رسول الله صلى الله عليه وسلم کتاب: حج کے احکام و مناسک The Book on Hajj 112. باب مَا جَاءَ فِي الْكَلاَمِ فِي الطَّوَافِ باب: طواف کرتے وقت بات چیت کرنے کا بیان۔ Chapter: What Has Been Related About Talking During Tawaf
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیت اللہ کے گرد طواف نماز کے مثل ہے۔ البتہ اس میں تم بول سکتے ہو (جب کہ نماز میں تم بول نہیں سکتے) تو جو اس میں بولے وہ زبان سے بھلی بات ہی نکالے“۔
۱- یہ حدیث ابن طاؤس وغیرہ نے ابن عباس سے موقوفاً روایت کی ہے۔ ہم اسے صرف عطاء بن سائب کی روایت سے مرفوع جانتے ہیں، ۲- اسی پر اکثر اہل علم کا عمل ہے، یہ لوگ اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ آدمی طواف میں بلا ضرورت نہ بولے (اور اگر بولے) تو اللہ کا ذکر کرے یا پھر علم کی کوئی بات کہے۔ تخریج الحدیث: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 5733) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (121)، المشكاة (2576)، التعليق الرغيب (2 / 121)، التعليق على ابن خزيمة (2739)
|
http://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com
No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.